گلوبل مسائل گلوبل حل کے متقاضی ہیں: فخر الدین آلتن کا ٹی آر ٹی ورلڈ فورم سے خطاب

ترکی بین الاقوامی نظام کی مشکلات پر نگاہ رکھے ہوئے ہے اور ان کو ردعمل پیش کرنے کے لئے اقدامات کر رہا ہے: فخر الدین آلتن

1721908
گلوبل مسائل گلوبل حل کے متقاضی ہیں: فخر الدین آلتن کا ٹی آر ٹی ورلڈ فورم سے خطاب

ترکی صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کے سربراہ فخر الدین آلتن نے کہا ہے کہ گلوبل مسائل گلوبل حل کے متقاضی ہیں اور ترکی نے گلوبل سسٹم کی مشکلات کو ردعمل پیش کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔

فخر الدین آلتن نے " پاور اور پیراڈوکس: 21 ویں صدی میں گرینڈ اسٹریٹجی کی تفہیم" کے مرکزی خیال کے ساتھ اس سال 5 ویں دفعہ منعقدہ " ٹی آر ٹی ورلڈ فورم 2021" کے لئے ویڈیو پیغام بھیجا ہے۔

پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس بحران نے دنیا کو سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سے اب تک کے بُرے ترین دور میں نشانہ بنایا ہے۔ 2020 میں دنیا کے مختلف مقامات پر متعدد بین الاقوامی تنازعے حل کے بغیر رہ گئے ہیں۔ اس دور نے حکومتوں کو طویل المدت حکمت عملیاں بنانے اور گلوبل خطرات کے خلاف جدوجہد کرنے پر توجہ مرکوز نہیں کرنے دی۔

آلتن نے کہا ہے کہ اس وقت جو دکھائی دے رہا ہے وہ یہ کہ بین الاقوامی اداروں کو، انسانی تباہیوں سے لے کر عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں تک، گلوبل مسائل سے زیادہ موئثر شکل میں نبٹنے کے لئے فوری طور پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکی بین الاقوامی نظام کی مشکلات پر نگاہ رکھے ہوئے ہے اور ان کو ردعمل پیش کرنے کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔ ہم نے صدر رجب طیب ایردوان کی زیرِ قیادت اپنی خارجہ پالیسی پرنظر ثانی کی ہے اور یہ نظر ثانی نہ صرف اپنے ہنگامی سلامتی مسائل کوپیش نظر رکھتے ہوئے بلکہ علاقائی و عالمی مسائل کو بھی حل کر سکنے کے نقطہ نظر کے ساتھ نظرکی گئی ہے۔

آلتن نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے اطراف کے قریبی علاقے کی جھڑپوں کو اپنی خارجہ پالیسی کےلئے ایک اہم ترجیح بنایا ہے۔ ترکی کے پالیسی میکر شام، لیبیا اور عراق کی جھڑپوں کو حل کرنے کے لئے مختلف اقدامات کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم نے مشرقی بحیرہ روم اور آذربائیجان۔ آرمینیا اختلاف سمیت تمام بحرانی علاقوں کے فریقین کو ڈائیلاگ اور تعمیری ڈپلومیسی میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان نے ممالک سے ان شعبوں میں باہمی اختلافات پر مذاکرات کرنے اور حل کے لئے بین الاقوامی کانفرنسیں منعقد کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بحرانی دور میں سُپر پاوروں کی قیادت کا انتظار کئے بغیر اہداف تک رسائی کے لئے دیگر ملّتوں کے اپنی قوّتوں کو باہم متحد کرنے کی ضرورت ہے۔ مجھے امید ہے کہ ٹی آر ٹی ورلڈ فورم میں کئے جانے والے مباحث بھی ان اہداف تک رسائی میں مدد دیں گے۔



متعللقہ خبریں