ٹی آر ٹی ورلڈ فورم کا آغاز صدر ایردوان کے خطاب سے ہوگا

اس تقریب میں مختلف لیڈر، ماہرین ، ماہرین تعلیم اور مشہور شخصیات 15 ویں ٹی آر ٹی ورلڈ فورم میں عالمی مسائل کے لیے نئے نقطہ نظر اوپیش کریں گے۔  اس سال 36 ممالک کے تقریبا ایک سو کے لاگ بھگ مقررین خطاب کریں گے

1721136
ٹی آر ٹی ورلڈ فورم  کا آغاز صدر ایردوان کے خطاب سے ہوگا

ٹی آر ٹی ورلڈ فورم   کا 5 واں سال آن لائن شروع کرے گا جس کا موضوع "پاور اینڈ پیراڈوکس: 21 ویں صدی میں عظیم حکمت عملی کو سمجھنا" ہوگا۔

افتتاحی خطاب  صدر رجب طیب ایردوان کریں گے اور  یہ تقریب 20 اکتوبر کو اپنے اختتام کو پہنچے گی۔

اس تقریب میں مختلف لیڈر، ماہرین ، ماہرین تعلیم اور مشہور شخصیات 15 ویں ٹی آر ٹی ورلڈ فورم میں عالمی مسائل کے لیے نئے نقطہ نظر اوپیش کریں گے۔  اس سال 36 ممالک کے تقریبا ایک سو کے لاگ بھگ مقررین خطاب کریں گے۔

اس تقریب جس میں صدر کے اطلاعات کے امور کے ڈائریکٹر   اور ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر جنرل  مہمت زاہد سوبا جی  بھی افتتاحی خطاب کریں گے اور ماحولیاتی اور عالمی صحت کے بحرانوں سے لے کر بین الاقوامی معاشی ترقی ، یوریشیا کے عروج سے لے کر ڈیجیٹل گورننس تک کئی اہم مسائل پر  بھی اپنا اپنا نقطہ نظر  پیش کریں گے۔

ٹی آر ٹی ورلڈ فورم 2021 ، جو  جدید  ٹیکنالوجی کے ساتھ دوسرے آن لائن ایونٹس میں فارمیٹس سے زیادہ منفرد تجربہ پیش کرتا ہے ، مشہور فنکاروں کے کنسرٹ کی میزبانی بھی کرے گا۔

ٹی آر ٹی ورلڈ فورم 2021 کے لیے www.trtworldforum.com پر رجسٹر ہونا اور ایونٹ کی براہ راست دیکھا جاسکے گا۔



متعللقہ خبریں