ترکی نے پیرس ماحولیاتی سمجھوتہ منظور کر لیا، اقوام متحدہ کا اظہارِ ممنونیت

ہم ترکی کے پیرس ماحولیاتی سمجھوتے کی منظوری دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں: سٹیفن دوژارک

1716072
ترکی نے پیرس ماحولیاتی سمجھوتہ منظور کر لیا، اقوام متحدہ کا اظہارِ ممنونیت

اقوام متحدہ نے ترکی کے پیرس ماحولیاتی سمجھوتہ منظور کرنے پر ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔

سیکرٹری قوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوژارک نے کہا ہے کہ "ہم ترکی کے پیرس ماحولیاتی سمجھوتے کی منظوری دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ تمام ممالک کو چاہیے کہ سمجھوتے کے اہداف کی تکمیل کے لئے کوششوں میں اضافہ کریں۔ جی 20 ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں حرکت میں آنا چاہیے۔

پیرس ماحولیاتی سمجھوتے کے دائرہ کار میں، 2 سینٹی گریڈ سے کم عالمی درجہ حرارت کا ہدف پورا کرنے کی خاطر، اقوام متحدہ کا ممالک سے تقاضا ہے کہ سال 2050 تک گرین ہاوس گیس کے پھیلاو کو صفر درجے پر لایا جائے۔

واضح رہے کہ پیرس ماحولیاتی سمجھوتے کی منظوری سے متعلق قانونی تجویز کو کل ترکی کی قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں منظور کر لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں