ترک وزیر دفاع کی ٹیلی فون پر ڈپلومیسی

د و طرفہ اور علاقائی دفاعی و سلامتی باہمی تعاون  کے معاملات پر تبادلہ خیال

1713630
ترک وزیر دفاع کی ٹیلی فون پر ڈپلومیسی

وزیرِ دفاع خلوصی آقار  نے امریکی وزیرِ دفاع للوئڈ آسٹن سے ٹیلی فونک ملاقات کی۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق  آقار  ۔ آسٹن بات چیت میں د و طرفہ اور علاقائی دفاعی و سلامتی باہمی تعاون  کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

دونوں وزرا نے کہیں زیادہ قریبی تعاون اور روابط  سمیت دونوں ممالک کے درمیان عسکری  تعلقات کو مزید مضبوطی دلانے کی اہمیت پر زور دیا ۔

ترک وزیر ِ دفاع نے فلپائنی وزیر دفاع ڈیلفن  این لورینزانا سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

 اس ملاقات میں دو طرفہ۔ علاقائی دفاعی و سلامتی معاملات سمیت صنعتی تعاون پر  تبادلہ خیال ہوا۔



متعللقہ خبریں