شمالی قبرص کی عالمی حیثیت تسلیم کرلیں مذاکرات کےلیے تیار ہیں:ارسین تاتار

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ارسین تاتار نے کہا ہے کہ اگر شمالی قبرص کی علاقائی سالمیت اور مساوی حیثیت کو  تسلیم  کر لیا گیا تو مذکرات ہو سکتے ہیں

1711429
شمالی قبرص کی عالمی حیثیت  تسلیم کرلیں مذاکرات  کےلیے تیار ہیں:ارسین تاتار

 شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ارسین تاتار نے کہا ہے کہ اگر شمالی قبرص کی علاقائی سالمیت اور مساوی حیثیت کو  تسلیم  کر لیا گیا تو مذکرات ہو سکتے ہیں۔

 تاتار نے  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش اور جنوبی قبرصی لیڈر نیکوس اناستاسیادیس  کے ہمراہ سہ رکنی مذاکرات کیے ۔

نیو یارک میں ہوئے ان مذاکرات کے بعد تاتار نے ترکش ہاوس میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ  اگر ہمارے حقو ق اور  علاقائی حیثیت کا مساوی احترام کیا جاتا ہے تو ہم پیش قدمی کر سکتے ہیں،اس وقت ہمارے لیے ضروری ترک عوام کے حقوق کا تحفظ کرناہے جس کے لیے ہم بات چیت کا ہر موقع حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ساٹھ سال سے جاری مذاکرات بے نتیجہ نکلے اور اگر یہی روش برقرار رہی تو  مزید مذاکرات کا سوال ہی نہیں اٹھتا، ہم نے جنرل سیکریٹری  اور قبرصی یونانی انتظامیہ پر واضح کر دیا ہے کہ   اگر وہ چاہیں توعلاقائی سالمیت اور مساوی حقوق پر مشتمل دو علیحدہ اور خود مختار ریاستوں پر مبنی معاہدہ ہو سکتا ہے۔

تاتار نے مزید کہاکہ اگر شمالی قبرص کے مساوی حقوق اور عالمی حیثیت کو تسلیم کر لیا گیا تو مذاکراتی سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں