مضبوط اور معتبر عدالتی نظام آئندہ ٹرم میں بھی ہماری ترجیح ہو گا: صدر ایردوان

ترکی میں عدالت و ترقی کی کامیابیوں کا راز حکومت کے ملت کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنےاور اس سفر کے دوران اپنے اندر مستقل جدت پیدا کرنے میں پوشیدہ ہے: صدر ایردوان

1711109
مضبوط اور معتبر عدالتی نظام آئندہ ٹرم میں بھی ہماری ترجیح ہو گا: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ نظام عدالت  کو مضبوط بنانا اور عدالتی فیصلوں کے اعتبار کو بلند ترین سطح پر لانا آئندہ ٹرم میں بھی ہماری ترجیح ہو گا۔

صدر ایردوان نے بیش تیپے کنوینشن سینٹر میں 24 ویں ٹرم کے لئے ججوں اور اٹارنیوں کی قرعہ اندازی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ "2002 سے لے کر اب تک ہم نے اپنے ملک میں عدلیہ کو مضبوط بنانے، انسانی حقوق اور جمہوری معیاروں کو بلند کرنے کے لئے اصلاحات کے ارادے کو ہمیشہ تازہ و متحرک  رکھا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی میں عدالت و ترقی کی کامیابیوں کا راز حکومت کا ملت کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنےاور اس سفر کے دوران اپنے اندر مستقل جدت پیدا کرنے میں پوشیدہ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نظام عدالت کی سرعت کو مضبوط بنانا اور عدالتی عمل اور فیصلوں  کے اعتبار کو بلند ترین سطح پار لانا آئندہ ٹرم میں بھی ہماری  ترجیح ہو گا۔ مستقبل قریب میں ہم ہر ضلعے میں صلح کمیشن کا آغاز کریں گے۔ اس سے ہمارا ہدف اپنے قانونی نظام میں ،عدالتی کام کے بوجھ کو کم کرنے کے ایک اور  طریقے کا آغاز کرنا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے جج اور اٹارنی امیدواروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعتقاد، حیثیت، نسل شناخت خواہ کچھ بھی ہو آپ کو ہمارے کسی ایک شہری کی بھی حق تلفی  پر راضی نہیں ہونا چاہیے۔


ٹیگز: #عدالت

متعللقہ خبریں