اب قارا باغ کو پُر امن اور ترقی کی طرف گامزن علاقے کی حیثیت سے یاد کیا جانا چاہیے: چاوش اولو

قارا باغ اب آزاد ہونے کی وجہ سے صرف ترک کونسل ہی نہیں بلکہ آذربائیجان یہاں جو بھی اجلاس منعقد کروائے گا ہم اس میں بخوشی شرکت کریں گے: میولود چاوش اولو

1711026
اب قارا باغ کو پُر امن اور ترقی کی طرف گامزن علاقے کی حیثیت سے یاد کیا جانا چاہیے: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ اب قاراباغ کو غیر مستحکم اور جھڑپوں والے علاقے کی بجائے امن اور ترقی  کے حامل علاقے کی حیثیت سے یاد کیا جائے۔

چاوش اولو نے ترکی زبان کونسل  اجلاس کی مناسبت سے استنبول میں موجود آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائرام اوف کے ساتھ دولما باہچے ورکنگ آفس میں مشترکہ پریس کانفرنس  کی۔

چاوش اولو نےکہا ہے کہ ترک کونسل کے رکن ممالک کی افغانستان کے بارے میں  توقعات اور اندیشے بھی  تمام عالمی ممالک سے مشابہہ ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے،  تمام ہمسایہ ممالک سمیت غیر منّظم مہاجرت کا بوجھ اٹھانے والے ممالک سے باہمی اتحاد کی اپیل کی اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں ممکنہ اقدامات پر بات چیت کی ہے ۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ 27 ستمبر  کو ترکمانستان کا 30 واں یومِ آزادی  ہے اور یہ دن قاراباغ کی آزادی کی طرف جانے والے راستے کے آغاز کا دن بھی ہے۔ اسی وجہ سے یہ تارِیخ ترک دنیا کے لئے ایک اہم تاریخ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اب قارا باغ کا نام غیر مستحکم اور جھڑپوں والے علاقے کے طور پر نہیں امن اور ترقی کی طرف گامزن علاقے کے طور پر لیا جانا چاہیے۔ اب علاقائی تعاون اور رفاح کے لئے نئے مواقع پیدا ہو گئے ہیں۔

ترک کونسل کے قاراباغ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے انعقاد کے بارے میں سوال کے جواب میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ "یہ علاقہ اب آزاد ہونے کی وجہ سے صرف ترک کونسل ہی نہیں بلکہ آذربائیجان یہاں جو بھی اجلاس منعقد کروائے گا ہم اس میں بخوشی شرکت کریں گے۔



متعللقہ خبریں