جدید مفامہت پر مبنی توانائی کے حصول میں ترکی نے اہم کامیابیوں پر مہر ثبت کی ہے، صدر ایردوان

روایتی توانائی کے ذرائع کا استعمال کم کیا جائے ، قابل تجدید اور صاف توانائی کے وسائل کو بڑھایا جائے، اور توانائی کی کارکردگی  اور  قابلیت میں اضافہ کیا جائے

1710377
جدید مفامہت پر مبنی توانائی کے حصول میں ترکی نے اہم کامیابیوں پر مہر ثبت کی ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ترکی  نے انرجی ٹرانسفارمیشن ، قابل ِ تجدید توانائی اور  اس کی  استعداد  کے شعبہ جات میں  اہم سطح کی کامیابیوں پر  مہر ثبت کی ہے۔

صدر ایردوان نے ’اقوام متحدہ  کے اعلی سطحی توانائی مذاکرات اجلاس ‘‘ کو ایک ویڈیو پیغام بھیجا ہے۔

گلوبل وارمنگ اور آب و ہوا کی تبدیلی کے انسانی تاریخ کے سب سے اہم چیلنجوں میں شامل ہونے کی وضاحت کرنے  والے جناب  ایردوان نے کہا  کہ دنیا کے دور دراز کونوں کو بھی قدرتی آفات، صحت کے مسائل اور موسمیاتی بحران سے پیدا ہونے والے معاشی اور سماجی مسائل کا سامنا ہے۔

اس بحران پر محض عالمی تعاون کی بدولت ہی  قابو پا سکنے  پر زور دینے والے ترک صدر کا کہنا تھا کہ ’’ اس کے لیے ہمیں کسی کو پیچھے نہیں چھوڑنا چاہیے اور مناسب بوجھ بانٹنے کو یقینی بنانا چاہیے۔ یہ عیاں ہے کہ توانائی کا شعبہ اس سمت میں سب سے اہم خدمات فراہم کرے گا۔ اس کا  فارمولا بھی واضح ہے۔ روایتی توانائی کے ذرائع کا استعمال کم کیا جائے ، قابل تجدید اور صاف توانائی کے وسائل کو بڑھایا جائے، اور توانائی کی کارکردگی  اور  قابلیت میں اضافہ کیا جائے۔

انہوں نے اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ ترکی نے توانائی کی تبدیلی، قابل تجدید توانائی اور توانائی کی کارکردگی میں عظیم سطح  کی  کامیابیاں حاصل کی ہیں، "ہم قابل تجدید توانائی پر مبنی پلانٹس میں یورپ میں 5 ویں اور دنیا میں 12 ویں نمبر پر ہیں۔  جبکہ  اس میں قابلِ تجدید توانائی کا حصہ 53 فیصد ہے۔

صدر نے کہا کہ ترکی ، عالمی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کی حیثیت سے، آب و ہوا کے بحران سے نمٹنے اور صاف توانائی کے  حصول کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔



متعللقہ خبریں