وزیر تجارت مہمت مش 25 تا 26 ستمبر کو عراق کا دورہ کریں گے

کل سے شروع ہونے والے اپنے دورے کے دائرہ کار  میں مُش  سب سے پہلے دارالحکومت بغداد جائیں گے اور وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین بندر الشبلی کے ساتھ باضابطہ بات چیت کریں گے

1710173
وزیر تجارت مہمت مش 25 تا 26 ستمبر کو عراق کا دورہ کریں گے

وزیر تجارت مہمت مش 25 تا 26 ستمبر کو عراق کا دورہ کریں گے۔

کل سے شروع ہونے والے اپنے دورے کے دائرہ کار  میں مُش  سب سے پہلے دارالحکومت بغداد جائیں گے اور وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین بندر الشبلی کے ساتھ باضابطہ بات چیت کریں گے۔

بعد میں ،وزیر تجارت مُش  اربیل جائیں گے اور عراقی کرد علاقائی حکومت (KRG) کے صدر نیچروان بارزانی اور  وزیر اعظم مسرور بارزانی سے ملاقات کریں گے۔

ترکی اور عراقی کاروباری افراد کی شرکت کے ساتھ منعقد ہونے والے ترکی-عراق بزنس فورم میں شرکت کرتے ہوئے ،  مش وزیر مملکت اور عراقی ترکمان فرنٹ کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن عدن معروف سے بھی ملاقات کریں گے۔

اپنے دورے کے دائرہ کار  میں مُش دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے  کی راہ میں حائل  رکاوٹوں کو دور کرنے ترک کمپنیوں کو عراق میں جن مسائل کا سامنا ہے ان کو حل کرنے کے لیے بھی اقدامات اٹھاائیں گے۔

وزیر تجارت مُش  جو دو ماہ میں دوسری بار عراق کا دورہ کررہے ہیں۔ وہ اس سے قبل   18 اگست کو بغداد پہنچے تھے  اور  عراقی صدر برہم صالح ، وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی  اور اپنے   ہم منصب علا الجبوری اور  سے ملاقات کی تھی۔



متعللقہ خبریں