ترکی: صدر ایردوان کی کتاب نیویارک کی لیڈ اسکرینوں پر متعارف کروائی گئی

صدر رجب طیب ایردوان کی کتاب " زیادہ عادل دنیا ممکن ہے" امریکہ کی مرکزی شاہراہوں کی لیڈ اسکرینوں پر متعارف کروائی گئی

1709025
ترکی: صدر ایردوان کی کتاب نیویارک کی لیڈ اسکرینوں پر متعارف کروائی گئی

صدر رجب طیب ایردوان کی کتاب " زیادہ عادل دنیا ممکن ہے" امریکہ کی مرکزی شاہراہوں کی لیڈ اسکرینوں پر متعارف کروائی گئی۔

نیو یارک کی مرکزی شاہراہوں اور سڑکوں کے ساتھ ساتھ ٹائمز اسکوائر کی لیڈ اسکرینوں اور متحرک ٹرکوں   پر بھی ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  کی تصنیف کردہ "زیادہ عادل دنیا ممکن ہے"  نامی کتاب  کا تعارف  کروایا گیا۔

ترکی محکمہ مواصلات  کی طرف سے طے کردہ یہ تعارفی پروگرام کتاب کے ویڈیو مناظر کے ساتھ  اور انگریزی زبان میں تھا۔

 ناانصافی، مہاجرین کے بحران، بین الاقوامی دہشت گردی اور اسلام دشمنی سمیت عالمی سیاست کی گانٹھوں  جیسے موضوعات پر مشتمل یہ کتاب اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی کے رکن ممالک کے سربراہان کو بھی پیش کی گئی۔



متعللقہ خبریں