ترکی: امریکہ میں صدر ایردوان کی دو طرفہ ملاقاتیں و مذاکرات

صدر رجب طیب ایردوان نے نیو یارک میں بعض سربراہانِ مملکت سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں، مذاکرات بند کمرے میں طے پائے

1708950
ترکی: امریکہ میں صدر ایردوان کی دو طرفہ ملاقاتیں و مذاکرات
garibasvili-erdogan.jpg
duda-erdogan.jpg

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے 76 ویں اقوام متحدہ  جنرل کمیٹی اجلاس کے میزبان ملک امریکہ کے شہر نیو یارک میں بعض سربراہانِ مملکت سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

نئے ٹرکش ہوم میں بند کمرے کےان مذاکرات میں یوکرائن کے صدر ولادی میر زلنسکی ، فن لینڈ کے صدر ساولی نینستو، جارجیا کے وزیر اعظم عراقلی گاریباشویلی، گنی بِساو کے صدر امارو سیسوکوایمبالو اور پولینڈ کے صدر آندرزیج ڈوڈا کے ساتھ الگ الگ ملاقات کی۔

واضح رہے کہ ان ملاقاتوں سے قبل صدر ایردوان نے کروشیا کے صدر زوران میلانووچ اور سلووانیا کے صدر بورٹ پاہور کے ساتھ بھی ملاقات کی تھی۔



متعللقہ خبریں