امید ہے افغان حکومت میں تمام طبقوں کو نمائندگی ملے:چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے افغانستان  کی عبوری حکومت کے حوالے سے امید ظاہر کی ہے کہ  اس میں  تمام طبقوں کو نمائندگی ملے گی

1705908
امید ہے افغان حکومت میں تمام طبقوں کو نمائندگی ملے:چاوش اولو

 وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے افغانستان  کی عبوری حکومت کے حوالے سے امید ظاہر کی ہے کہ  اس میں  تمام طبقوں کو نمائندگی ملے گی ۔

 وزیر خارجہ نے   اقوام متحدہ کی جانب سے  منعقدہ  "افغانستان میں انسانی بحران " کے زیر عنوان   ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب  کے دوران کہا کہ  یہ اجلاس انتہائی حساس موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے جس سے افغانستان  کی صورت حال کا قریبی مشاہدہ کرنے میں مدد مل رہی ہے ، ہمیں افغان عوام  کو اس بحران سے نکلنے کے لیے تعاون فراہم کرنا ہوگا کیونکہ انسانیت ہماری اولین ترجیح ہے، افغان  عوام کا ایک تہائی غذائی قلت کا شکار ہے  جبکہ نصف آبادای کو  فوری طور پر  انسانی امداد کی ضرورت ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال  اقتصادی بحران کی جانب گامزن نظر آتی ہے، ترکی سن 1920 کی دہائی سے ہی افغان بچیوں کی تعلیم و تربیت اور حقوق نسواں سمیت افغانستان  کی تعمیر و ترقی کی کوششوں کی حمایت کرتا رہا ہے اور آج بھی ترک ہلال احمر کے توسط سے یہ امداد  جاری ہے اور جاری رہے گی ۔

چاوش اولو نے مزید کہا کہ  ترک سفارت خانہ  افغانستان مین  انسانی امداد میں تعاون کر رہا ہے اور یہاں  سب سے اہم  امدادی تنظیموں کی سلامتی کو ممکن بنانا ہے  امید کرتے ہیں  کہ  افغان حکومت  اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرے گی ۔

 کابل ہوائی اڈے کو فعال کرنے میں تعاون کے جواب میں انہوں نے کہا کہ  ہم نے چھ سال تک اس ہوائی اڈے کی سرگرمیاں سنبھالیں  اور  اب بھی ہم قطر کے ہمراہ اپنے ماہرانہ تجربات دینے کےلیے تیار ہیں۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں