جمہوریہ کونگو کے صدر کا دورہ ترکی، دو طرفہ تعلقات میں فروغ کا امکان

صدارتی شعبہ اطلاعات کےمطابق،  جمہوریہ کونگو سے صدارتی سطح پر ترکی کا یہ پہلا دورہ ہوگا جس کے دوران دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کا جائزہ لینے سمیت ان میں فروغ کے امکانات پرکھے جائیں گے

1703780
جمہوریہ کونگو کے صدر کا دورہ ترکی، دو طرفہ تعلقات میں فروغ  کا امکان

 جمہوریہ کونگو کے صدر فیلیکس شیشہ کیدی صدر ایردوان کی دعوت پر  آج سے ترکی کا دورہ کر رہے ہیں۔

صدارتی شعبہ اطلاعات کےمطابق،  جمہوریہ کونگو سے صدارتی سطح پر ترکی کا یہ پہلا دورہ ہوگا جس کے دوران دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کا جائزہ لینے سمیت ان میں فروغ کے امکانات پرکھے جائیں گے۔

علاوہ ازیں دونوں صدور کے درمیان ملاقاتوں میں افریقہ  کی صورت حال اور ترک۔افریقہ مشترکہ اجلاس کی تیاریوں اور عالمی مسائل کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جمہوریہ کونگو اس وقت افریقن یونین کا عبوری صدر ملک ہے۔

 



متعللقہ خبریں