ترک ۔ سرب تعلقات اپنی تاریخ کے بہترین مرحلے پر ہیں، ترک وزیر خارجہ

ہم سیاحت ، ثقافت اور تعلیم کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔  یہاں پر واقع ترک مرکزِ ثقافت  میں ہمارے بوسنیائی بھائی   گہری  دلچسپی لیتے ہیں

1700931
ترک ۔ سرب تعلقات اپنی تاریخ کے بہترین مرحلے پر ہیں، ترک وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا کہ ترکی اور سربیا کے تعلقات اپنی تاریخ کے بہترین موڑ پر پہنچ گئے ہیں۔

سربیا میں ترکی کے ینی پازار قونصل خانے کی سرکاری افتتاحی تقریب میں اپنی تقریر میں ترک وزیر نے بتایا  کہ انہیں اس ملک کے وزیر خارجہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے جس نے ینی پازار علاقے  میں  اپنا پہلا قونصل خانہ کھولا ہے   اور وہ سمجھتے ہیں کہ یہ قدم ترک کمپنیوں کی دلچسپی اور اس خطے میں سرمایہ کاری میں اضافے میں معاون ثابت ہو گا۔

سربیا اور اس علاقے کے ساتھ روابط کو تقویت دینے کے لیے وسیع پیمانے کی کوششیں صرف کرنے  پر زور دینے والے چاوش اولو نے کہا کہ ہم سیاحت ، ثقافت اور تعلیم کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔  یہاں پر واقع ترک مرکزِ ثقافت  میں ہمارے بوسنیائی بھائی   گہری  دلچسپی لیتے ہیں، سانجاق کے  عوام کی ترکی سے انسیت  لا جواب ہے ، ہم بھی آپ سب سے دلی طور پر محبت کرتے ہیں۔ یہ قونصلیٹ جنرل نہ صرف ترک شہریوں بلکہ  سرب شہریوں کے لیے بھی  خدمات ادا کرے گا۔



متعللقہ خبریں