ترکی میں ماہ اگست میں اقتصادی اعتماد انڈیکس میں اضافہ

ترکی کے محکمہ شماریات  نے اگست کے لیے اقتصادی اعتماد انڈیکس کے اعداد و شمار کا اعلانکردیا ہے۔ اس کے مطابق جولائی میں انڈیکس 100.1 تھا جبکہ اگست میں یہ 0.7 فیصد بڑھ کر 100.8 ہو گیا

1698320
ترکی میں ماہ اگست میں اقتصادی اعتماد انڈیکس میں اضافہ

اقتصادی اعتماد انڈیکس ماہانہ بنیادوں پر 0.7 فیصد بڑھ کر اگست میں 100.8  تک پہنچ گیا ہے۔

ترکی کے محکمہ شماریات  نے اگست کے لیے اقتصادی اعتماد انڈیکس کے اعداد و شمار کا اعلانکردیا ہے۔

اس کے مطابق جولائی میں انڈیکس 100.1 تھا جبکہ اگست میں یہ 0.7 فیصد بڑھ کر 100.8 ہو گیا۔

یہ ا ضافہ  39 ماہ میں سب سے زیادہ اضافے کے طور پر  ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اقتصادی اعتماد انڈیکس میں اضافہ حقیقی شعبے (مینوفیکچرنگ انڈسٹری) ، سروسز ، ریٹیل ٹریڈ اور کنسٹرکشن سیکٹر کے اعتماد کے انڈیکس میں اضافے کی وجہ سے ہوا۔

پچھلے مہینے کے مقابلے میں اگست میں ریئل سیکٹر کا اعتماد انڈیکس 0.1 فیصد بڑھ کر 112.2 ہو گیا ، سروسز کا اعتماد انڈیکس 1.2 فیصد بڑھ کر 116.1 ، ریٹیل تجارتی اعتماد انڈیکس 0.6 فیصد بڑھ کر 110.3 ، تعمیراتی اعتماد کا انڈیکس 7 فیصد بڑھ گیا اور یہ  92.4 ہو گیا ہے۔



متعللقہ خبریں