ہم افغانستان میں دہشت گردوں حملوں پر لعنت و ملامت بھیجتے ہیں، صدر ایردوان

افغانستان میں  فرائض ادا کرنے والے ترک  فوجیوں کے اس ملک سے انخلا کا عمل جاری ہے

1698312
ہم افغانستان میں دہشت گردوں حملوں پر لعنت و ملامت بھیجتے ہیں، صدر ایردوان

صدر رجب ایردوان   کا کہنا ہے کہ   کل کابل میں  رونما ہونے والے    بم دھماکوں  کی  ہم بطور ترک قوم   شدید مذمت کرتے ہیں۔

جناب ایردوان نے بوسنیا  ہرزیگوینا  روانگی سے قبل اتاترک ہوائی اڈے پر پریس بریفنگ میں  کابل میں دہشت گرد حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’کل کابل میں  رونما ہونے والی فلاکت،  دہشت گرد حملوں  پر ہم  لعنت ملامت بھیجتے ہیں۔ داعش کا اس سلسلے  کے دوران ایسا گھناؤنا اقدام  خطے  اور دنیا  میں اس کے کسقدر بیانک  ہونے  کا مظاہرہ  کرتا ہے۔‘‘

صدر ایردوان نے بتایا کہ افغانستان میں  فرائض ادا کرنے والے ترک  فوجیوں کے اس ملک سے انخلا کا عمل جاری ہے۔  ہم اس عمل کو قلیل ترین مدت اور سرعت سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر   بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں  کسی کے ساتھ، کہاں پر  ، کس وقت اور کس نوعیت  کے  مذاکرات کرنے کی   کسی سے اجازت لینے    کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں۔‘‘

انہوں نے مزید بتایا کہ  کابل ہوائی اڈے کا نظم و نسق سنبھالنے کے  معاملے میں  ہم نے طالبان کو تجاویز پیش کی ہیں، تا ہم اس معاملے میں فی الحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

جناب ایردوان نے کہا کہ جرمنی کا ترکی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا تعین   تاخیری سے لیا جانے والا ایک فیصلہ ہے، ہر کوئی افغانستان سے راہ فرار اختیار کر رہا تھا تو ہم نے ایسا نہیں کیا۔

صدر ایردوان  کا کہنا تھا کہ دفتر داخلہ کے ریکارڈز کے مطابق اسوقت  ترکی میں  قانونی اور قانونی طور پر تین لاکھ افغان مہاجرین مقیم ہیں، ہم نقل مکانی کے معاملے میں بڑے حساس ہیں  اور اپنی سرحدوں کے گرد دیواریں کھڑی کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں