ترکی: چاوش اولو ۔ راب ملاقات

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب کے ساتھ افغانستان کے موضوع پر ٹیلی فونک ملاقات

1697893
ترکی: چاوش اولو ۔ راب ملاقات

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب کے ساتھ افغانستان کے موضوع پر ٹیلی فونک ملاقات کی۔

ترکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق چاوش اولو نے آج راب کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔ مذاکرات میں افغانستان کے حالیہ صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

چاوش اولو نے ایران کے نئے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان  کے ساتھ بھی ٹیلی فونک ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔



متعللقہ خبریں