ترکی: 36 گھنٹوں کے اندر اندر انخلاء آپریشن مکمل ہو جائے گا

فوجی انخلاء کے باوجود ہم حامد کرزئی ائیر پورٹ کا انتظام و انصرام چلانا جاری رکھ سکتے ہیں، اس بارے میں مذاکرات جاری ہیں: صدارتی ترجمان ابراہیم قالن

1697473
ترکی: 36 گھنٹوں کے اندر اندر انخلاء آپریشن مکمل ہو جائے گا

ترکی صدارتی دفتر کے ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ  افغانستان سے ترک فوجیوں کا  انخلاء  آج یا کل مکمل ہو جائے گا۔

سال 2001 سے لے کر اب تک افغانستان میں فرائض کی ادائیگی میں مصروف ترک فوجیوں کے علاقے سے انخلاء کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ" 36 گھنٹوں کے اندر اندر انخلاء آپریشن مکمل ہو جائے گا"۔

قالن نے کہا ہے کہ "ہمارے فوجیوں کے انخلاء کے باوجود ہم افغانستان میں حامد کرزئی ائیر پورٹ کا انتظام و انصرام جاری رکھ سکتے ہیں ۔ اس بارے میں مذاکرات جاری ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ خفیہ خبر رساں شعبوں اور وزارت خارجہ کی سطح پر بھی طالبان کے ساتھ مذاکرات کئے گئے ہیں ۔ مہاجرین کے سدباب کے لئے بھی ہم ڈپلومیٹک ملاقاتیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مہاجرین کی لہر کو روکنے کے لئے علاقائی ممالک اور بین الاقوامی برادری کو زیادہ ذمہ داریاں اٹھانا چاہئیں۔ جہاں تک ترکی کا تعلق ہے اس معاملے میں ترکی نے اپنی ذمہ داری  سے کہیں زیادہ  کیا ہے۔ ہم نے غیر قانونی نقل مکانی  کی روک تھام کے لئے نئی تدابیر اختیار کی ہیں۔ ترکی کسی کا مہاجر  ڈپو نہیں ہے۔ غیر قانونی نقل مکانی  کو روکنے کے لئے ایران کے ساتھ مسلسل مذاکرات کئے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ ترک مسلح افواج نے افغانستان سے انخلاء شروع کر دیا ہے۔

15 اگست کو کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان میں موجود غیر ملکی فوجیوں، سفارتی عملے اور غیر ملکی شہریوں کے ملک سے انخلاء میں تیزی آ گئی تھی۔



متعللقہ خبریں