ویکسین کی خوراکوں کے اعتبار سے ترکی دنیا بھر میں ساتویں نمبر پر ہے: وزیر صحت

کووِڈ۔19 ویکسین مہم میں ویکسین کی خوراکوں کے اعتبار سے ترکی دنیا میں 7 ویں نمبر پر ہے: وزیر صحت فخر الدین قوجا

1696974
ویکسین کی خوراکوں کے اعتبار سے ترکی دنیا بھر میں ساتویں نمبر پر ہے: وزیر صحت

ترکی کے وزیر صحت فخر الدین قوجا نے کہا ہے کہ کووِڈ۔19 ویکسین مہم میں ویکسین کی خوراکوں کے اعتبار سے ترکی دنیا میں 7 ویں نمبر پر ہے۔

فخر الدین قوجا نے  ٹویٹر پیج سے کووِڈ۔19 کی خوراکوں کے اعتبار سے  عالمی فہرست شئیر کی ہے۔

وزیر صحت نے کہا ہے کہ "لگائی گئی ویکسین کی  کُل خوراکوں  کے اعتبار سے ترکی دنیا میں 7 ویں نمبر پر ہے۔ ترکی جتنی ہی آبادی کا حامل اور ویکسین کا پیداوار کنندہ ملک جرمنی اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔ ایک بلین 400 ملین آبادی کے ساتھ ویکسین کا پیداوار کنندہ  ملک چین اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ تاہم متعدد یورپی ممالک اس ملک جتنی تیزی اور کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔ ہمت کریں ہم  آپ کے منتظر ہیں"۔



متعللقہ خبریں