ترکی اور صومالیہ کے درمیان قریبی دوستی کے تعلقات کی 10 ویں سالگرہ

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ترکی اور صومالیہ کے درمیان قریبی دوستی کے تعلقات کی 10 ویں سالگرہ منائی گئی۔

1694475
ترکی اور صومالیہ کے درمیان قریبی دوستی کے تعلقات کی 10 ویں سالگرہ

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ترکی اور صومالیہ کے درمیان قریبی دوستی کے تعلقات کی 10 ویں سالگرہ منائی گئی۔

صومالیہ کے نائب وزیر اعظم مہدی محمد گلائڈ نے یہاں اپنے خطاب میں  کہا کہ صومالیہ اور ترکی کے درمیان 10 سالہ برادرانہ تعلقات میں خاص طور پر  تعلیم ، صحت ، کاروبار ، معاشی ترقی ، صومالی نیشنل آرمی کی تعمیر نو اور سفارتکاری سمیت کئی شعبوں میں فروغ حاصل ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے 19 اگست 2011 کو صومالیہ کا دورہ کیا ، پھر صومالیہ کو شدید قحط اور شدید خشک سالی کے خلاف مدد کی ضرورت پر بھر  پور  طریقے سے مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتِ صومالیہ کی زیادہ تر آمدنی موغادیشو ہوائی اڈے اور بندرگاہ سے حاصل ہوتی ہے جس کی بحالی میں ترک حکومت نے بڑا نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

متعللقہ خبریں