شمالی عراق میں آپریشن:10 دہشتگرد ہلاک

ترک وزارت دفاع نے اپنے سوشل میڈیا پر بیان میں بتایا کہ دہشتگردوں پر کاری ضرب لگائی گئی ہے اور سنجار کے علاقے میں دس دہشتگرد  ایک فضائی کاروائی میں مارے گئے ہیں۔

1693952
شمالی  عراق میں آپریشن:10 دہشتگرد ہلاک

شمالی عراق کے علاقے سنجار میں علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کے دس دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

ترک وزارت دفاع نے اپنے سوشل میڈیا پر بیان میں بتایا کہ دہشتگردوں پر کاری ضرب لگائی گئی ہے اور سنجار کے علاقے میں دس دہشتگرد  ایک فضائی کاروائی میں مارے گئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ  دہشتگردوں کا تعاوب پر عزم طریقے سے جاری  رکھا جائے گا۔

وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو  نے بھی اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایک عرصے سے  آٹھ دہشتگردوں کے ایک گروپ کا تعاوب جاری  تھا جنہیں ضع حقاری میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ایرین 7 آپریشن کے تحت تنج ایلی کے ہوزات نامی قصبے میں بھی ایک دہشتگرد اسلحہ سمیت مارا گیا ۔

متعللقہ خبریں