ترک وزیر خارجہ کے امریکہ سمیت متعدد ممالک کے وزرا خارجہ سے افغان مسئلے پر مذکرات

مطابق چاوش اور ان کے ہم منصبوں  کے درمیان ہونے والی گفتگو میں افغانستان کی تازہ صورتحال پر غور کیا گیا

1692409
ترک وزیر خارجہ کے امریکہ سمیت متعدد ممالک کے وزرا خارجہ سے افغان مسئلے پر مذکرات

وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو  نے امریکی، قطری، کروشیائی  وزرا خارجہ اور یورپی امور کے وزیر   سے الگ الگ ٹیلی فون پر  بات چیت کی۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے  فراہم  کردہ معلومات کے مطابق چاوش اور ان کے ہم منصبوں  کے درمیان ہونے والی گفتگو میں افغانستان کی تازہ صورتحال پر غور کیا گیا۔

یاد رہے کہ متحدہ امریکہ اور طالبان کے درمیان فروری 2020 میں طے پانے والے امن معاہدے کے دائرہ کار میں بین الاقوامی افواج کا افغانستان سے انخلا کا عمل شروع ہو گیا تھا۔

یہ معاہدہ غیر ملکی قوتوں کے حملوں  کا سد باب کرتا تھا تو افغان حکومت کے ساتھ قطر میں مذاکرات  کرنے والے طالبان  نے  بیک  وقت  ماہ جون سے ابتک پر تشدد حملوں کے ذریعے  ملک کے متعدد شہروں پر قلیل مدت میں قبضہ جما لیا تھا۔

گزشتہ روزکابل اور گرد و نواح کے علاقوں کا محاصرہ کرنے والے طالبان نے صدر اشرف غنی کے ملک  کو ترک کرنے اور حکومتی  قوتوں کے دارالحکومت سے   انخلا کرنے کے بعد ملکی نظام مکمل طور پر  طالبان کے کنٹرول  میں آگیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں