شمالی عراق میں دہشتگردوں سے جھڑپ،1 ترک فوجی شہید

شمالی عراق میں پنجہ آپریشنز کے حامل علاقے میں علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے سے ہوئی جھڑپ میں ایک ترک فوجی شہید  اور ایک زخمی ہو گیا

1691700
شمالی عراق میں دہشتگردوں سے جھڑپ،1 ترک فوجی شہید

 شمالی عراق میں پنجہ آپریشنز کے حامل علاقے میں علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے سے ہوئی جھڑپ میں ایک ترک فوجی شہید  اور ایک زخمی ہو گیا ۔

ترک وزارت دفاع کے مطابق، 15 اگست کو  دہشتگردوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں ترک فوجی شدید زخمی ہوگیا جو کہ اسپتال میں شہید ہوگیا۔

اسی جھڑپ میں ایک دیگر فوجی  زخمی بھی ہوا تھا جو کہ اسپتال میں زیر علاج ہے ۔

وزارت دفاع نے شہید فوجی کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمی کی جلد شفا یابی کی دعا کی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں