شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں بند مارواش کے علاقے کو کھولنے کے عمل کا صدر تاتار کا جائزہ

انہوں نے کہا کہ  ماراش کا علاقہ گزشتہ  47 سالوں سے بند ہے جسے اب عوام کے لیے کھولا جا رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار  قومی جدوجہد کے برسوں کے دوران شہید ہونے والے کی یادگار تقریب میں شرکت  کے موقع پر کیا۔

1679521
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں  بند مارواش کے علاقے کو کھولنے کے عمل کا صدر تاتار کا جائزہ

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ، ارسین تاتار نے ، بند ماراش کے علاقے  کو عوام کے لیے  کھولنے  کی  افتتاحی عمل کے بارے میں جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ماراش کا علاقہ گزشتہ  47 سالوں سے بند ہے جسے اب عوام کے لیے کھولا جا رہا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار  قومی جدوجہد کے برسوں کے دوران شہید ہونے والے کی یادگار تقریب میں شرکت  کے موقع پر کیا۔

انہوں نے اس موقع پر بند ماراش کے  عوام کے لیے کھولنے  کے بارے میں کہا کہ  برسوں سے یہ توقع کی جارہی ہے کہ "اگر کوئی معاہدہ ہوا تو ماراش کے علاقے کو واپس کردیا جائے گا" ، لیکن آج تک  اس بارے میں  کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہےکیونکہ  دوسری پارٹی اپنی خیر سگالی کا مظاہرہ نہیں کر سکی ہے جبکہ ان کو کئی ایک مواقع دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ماراش کا علاقہ گزشتہ   47 سالوں سے بند ہے جسے عوام کے لیے  کھولا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کی جانب سے کیے جانے والے حالیہ فیصلے کی رو سے  ماراش کے ساڑھے تین فیصد کو سول انتظامیہ میں تبدیل کردیا جائے گا ، اور یہ املاک اور حق رکھنے والے وہاں آباد ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ  وہ  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  میں کوئِ ایسا قانون لاگو نہیں کریں گے جو بین الاقوامی   قوانین کے منافی ہوں، تاتار نے کہا کہ 47 سال بعد ، سرمایہ کاری کے مالکان کی رہنمائی کے لئے قواعد وضع کیے گئے ہیں تاکہ وہ اپنے حقوق حاصل کرسکیں۔

تاتار نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کے ایوان صدر کی طرف سے ماراش کے بارے میں دیے گئے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے  کہا کہ قبرص اب قدیم قبرص نہیں رہا ہے ، اور یہ کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  ، ترکی کے ساتھ مل کر مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں