ترکی کے ایف۔16 طیاروں نے پولینڈ میں پہلی الارم ری ایکشن ڈیوٹی سر انجام دی

ہمارے طیارے انہیں سونپے جانے والے فرائض کی ادائیگی کے لئے ہر دم تیار ہیں: ترکی وزارت دفاع

1678222
ترکی کے ایف۔16 طیاروں نے پولینڈ میں پہلی الارم ری ایکشن ڈیوٹی سر انجام دی

ترکی کے ایف۔16 نے نیٹو فرائض کے دائرہ کار میں پولینڈ میں پہلی الارم ری ایکشن ڈیوٹی سرانجام دی۔

نیٹو نے جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ ایڈوانس شعبہ فضائی پولیس  کے فرائض کے لئے پولینڈ میں موجود ائیر فورسز کمانڈ آفس  کے دو ایف۔16 نے بحیرہ بالٹک  کے علاقے میں پہلی الارم ری ایکشن ڈیوٹی  سر انجام دی۔

ترکی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کہا گیا ہے کہ "نیٹو ایڈوانس شعبہ فضائی پولیس  کے فرائض کے لئے پولینڈ کی ملبورک ائیر بیس پر موجود ہمارے دو ایف۔16 طیاروں نےبحیرہ بالٹک کے علاقے میں  پہلی  الارم ری ایکشن  ڈیوٹی کو محفوظ شکل میں مکمل کیا ہے۔ ہمارے طیارے انہیں سونپے جانے والے فرائض کی ادائیگی کے لئے ہر دم تیار ہیں"۔


ٹیگز: #ایف۔16

متعللقہ خبریں