ہماری کوشش ہے کہ قبرصی ترک حکومت کو وسیع پیمانے پر تسلیم کیا جائے: صدر ایردوان

اب بین الاقوامی مذاکراتی میز پر قبرصی ترکوں کا واحد مطالبہ ہے اور وہ یہ کہ انہیں بحیثیت ایک خود مختار حکومت تسلیم کیا جائے: صدر رجب طیب ایردوان

1678401
ہماری کوشش ہے کہ قبرصی ترک حکومت کو وسیع پیمانے پر تسلیم کیا جائے: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم قبرصی ترک حکومت کے وسیع پیمانے پر تسلیم کئے جانے کے لئے بھر پور کوشش کریں گے۔

صدر ایردوا ن نے حزبِ اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی کمیٹیوں کے ویڈیو کانفرنس عید ملن پروگرام سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ "عید سے ایک روز قبل سے لے کر اب تک ہم نے قبرص میں جس پروگرام میں شرکت کی وہ متعدد پہلووں کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔ اب بین الاقوامی مذاکراتی میز پر قبرصی ترکوں کا واحد مطالبہ ہے اور وہ یہ کہ انہیں بحیثیت ایک خود مختار حکومت تسلیم کیا جائے۔ اس کے علاوہ تمام تجاویز اپنی حیثیت کھو بیٹھی ہیں 

ہماری بھرپور کوشش ہو گی کہ قبرصی ترک حکومت  کو  جلد از جلد وسیع پیمانے پر تسلیم کیا جائے"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ جزیرے میں اپنے دو روزہ قیام میں ہم نے اپنے قبرصی بھائیوں کو اس معاملے میں پُر عزم پایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ متعدد ممالک میں کورونا وائرس کے مختلف ویرینٹ شدت دکھا رہے ہیں لیکن ابھی ترکی کو ایسا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ " اپنے نوجوانوں سمیت ملک کے تمام انسانی وسائل سے موئثر ترین استفادے  کے لئے ہم اپنے تمام اداروں کے ساتھ مل کر بھر پور کوششیں کر رہے ہیں"۔

 



متعللقہ خبریں