دہشت گرد تنظیم کے ممبران سے فرانسیسی صدر کی ملاقات پر ترکی کی برہمی

فرانس کے یہ اقدام ترکی کی قومی سلامتی، شام کے سیاسی اتحاد اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی کوششوں اور خطے میں استحکام کو زد پہنچا رہے ہیں

1677923
دہشت گرد تنظیم کے ممبران سے فرانسیسی صدر کی ملاقات پر ترکی کی برہمی

ترکی نے نام نہاد شامی ڈیموکریٹک کونسل (ایس ڈی جی) کے ممبروں سے فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکرون کی ملاقات کی مذمت کی ہے، جو علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام کی توسیع پی وائی ڈی / وائی پی جی کی رہنمائی میں ہے۔

وزارت خارجہ نے ایس ڈی ایف کے نام نہاد ممبروں سے میکرون کی ملاقات کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ’’ ہم، فرانسیسی صدرایمانوئل ماکرون کی دہشت گرد تنظیم PKK کے شام میں بازوPYD / YPG کے کنٹرول میں ہونے والی نام نہاد SDF ممبروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی مذمت کرتے ہیں۔

ہماری تمام تر اپیلوں کے باوجود، اس خونی دہشت گرد تنظیم اور اس سے وابستہ تنظیموں جو علیحدگی پسند ایجنڈے کی مالک ہیں  سے ساتھ فرانس کے تعلقات؛ ترکی کی قومی سلامتی، شام کے سیاسی اتحاد اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی کوششوں اور خطے میں استحکام کو یقینی بنانے کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

ہم فرانسیسی اور عالمی برادری کو یاد دہانی کراتے ہیں کہ مذکورہ تنظیم نے حال ہی میں خونخوار طور پر نوجوانوں کے پرامن مظاہروں کو دبا دیا ہے جنہوں نے تنظیم میں شامل ہونے سے انکار کیا تھا، انہوں نے آفرین اسپتال جیسے شہری اہداف پر بمباری کی، بچوں سمیت شامی شہریوں پر حملہ کیااور قید یوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔



متعللقہ خبریں