سئلہ قبرص سے متعلق مذاکرات کا سلسلہ ہوا تو یہ دو آزاد خودمختار ریاستوں کے مابین ہی ہوگا: صدر ایردوان

انہوں نے ان خیالات کا اظہار شاملی قبرصی ترک جمہوریہ کے دورے سے قبل   ایک پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کیا

1677453
سئلہ قبرص سے متعلق مذاکرات کا سلسلہ ہوا تو یہ دو آزاد خودمختار ریاستوں کے مابین ہی ہوگا: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اگر آئندہ مسئلہ قبرص سے متعلق مذاکرات کا سلسلہ ہوا تو  یہ  دو آزاد خودمختار ریاستوں کے مابین ہی ہوگا۔  

انہوں نے ان خیالات کا اظہار شاملی قبرصی ترک جمہوریہ کے دورے سے قبل   ایک پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ قبرصی ترک  نصف صدی سےزاہد  عرصے سے جزیرے میں مساوات اور انصاف کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اس  دورے کے دوران صدر ایرسین تاتار سے ملاقات کریں گے اور مشرقی بحیرہ روم میں اپنے قومی مقصد اور پیشرفت سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ "میں قبرص میں اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانے اور   ایک منصفانہ ، دیرپا اور پائیدار مستقبل کی خواہش مند  تمام فریقوں سے سے اپیل کرتا ہوں آگے بڑھیں اور اس موقع سے استفادہ کریں۔

صدررجب طیب ایردوان  نے کہا کہ "ترکی اور ترک عوام کا ہر فرد  ماضی کی طرح آج اور کل  بھی قبرصی ترکوں  کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا ۔

قبرص مذاکرات سے متعلق ایک سوال پر ، صدر اردوان نے کہاکہ "اگر اس کے بعد کوئی نیا مذاکرات کا عمل ہوتا ہے تو یہ صرف دو مساوی اور خودمختار ریاستوں کے مابین ہی ہوسکتا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ آذربائیجان سمیت دنیا کے دیگر ممالک سے بھی شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے اعلیٰ حکام مے ساتھ مذاکرات کیے جانے چاہیں۔



متعللقہ خبریں