صدر رجب طیب ایردوان آج شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں

یوان صدر کے اطلاعاتی مرکز سے جاری کردہ بیان کے مطابق  صدر ایردوان  19-20 جولائی کو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسین تاتار کی دعوت پر اس ملک کا  سرکاری دورہ کریں گے

1677280
صدر رجب طیب ایردوان آج شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں

صدر رجب طیب ایردوان آج شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں ۔

ایوان صدر کے اطلاعاتی مرکز سے جاری کردہ بیان کے مطابق  صدر ایردوان  19-20 جولائی کو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسین تاتار کی دعوت پر اس ملک کا  سرکاری دورہ کریں گے۔

اس دورے کے دائرہ کار میں صدر اردوان شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کی قومی ا اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گےاور خوشخبری بھی سنائیں گے۔

صدر ایردوان  20 جولائی کے امن اور یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

صدر ایردوان شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر تاتار کے مابین ہونے والی ملاقات کے دوران ، ترکی اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے مابین تعلقات کے بارے میں تمام پہلوؤں کے ساتھ ساتھ مشرقی بحیرہ روم کی تازہ ترین پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

اس دورے کے دوران صدر ایردوان  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر  تاتار کےہمراہ  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں مکمل ہونے والے مختلف منصوبوں کے افتتاحی اور اہم کاموں کی سرگرمیوں میں بھی شرکت کریں گے۔



متعللقہ خبریں