مسئلہ قبرص کو دو ریاستوں کے قیام ہی سے حل کیا جاسکتا ہے: فخر الدین آلتون

انہوں نے  اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  صدر رجب طیب ایردوان قبرص امن کاروائی  کی 47 ویں برس  کے موقع پر   جزیرے کا دورہ کریں گے

1677362
مسئلہ قبرص کو دو ریاستوں کے قیام ہی سے حل کیا جاسکتا ہے: فخر الدین آلتون

صدر کے اطلاعاتی امور کے  مشیر فخر الدین  آلتون  نے کہا ہے کہ  ترکی اور قبرصی  ترکوں نے   کئی دہائیوں سے پائیدار امن کے لئے اقوام متحدہ کے ساتھ قریبی تعاون کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مسئلے کو حل کر نے کے لیے  دو ریاستوں کے حل کو  ہی حل سمجھا جائے ۔

انہوں نے  اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  صدر رجب طیب ایردوان قبرص امن کاروائی  کی 47 ویں برس  کے موقع پر   جزیرے کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اورقبرصی ترکوں نے دیرپا امن کو فروغ دینے کے لیے گزشتہ کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کیا ہے اور  اب وقت آگیا ہے کہ دو ریاستی حل کے حصول کے لئے کام کیا جائے۔

انہوں نے ماضی سے حالتک مسئلہ قبرص : دو ریاستوں پر مشتمل  حل" کے عنوان سے ویڈیو بھی شیئر کی ہے ۔



متعللقہ خبریں