ہم اپنے شہریوں کے لئے ہر شعبے میں بلند معیارِ زندگی کی خاطر سرگرمِ عمل ہیں: صدر ایردوان

ہم، وقت کی روح کے نقطہ نظر کے ساتھ ، ہر شعبے میں اپنے شہریوں کے معیارِ زندگی کو بلندی کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

1671876
ہم اپنے شہریوں کے لئے ہر شعبے میں بلند معیارِ زندگی کی خاطر سرگرمِ عمل ہیں: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم شہریوں کے، ہر شعبے میں بلند معیارِ زندگی  کے، مطالبے کو پورا کرنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔

صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں ایک ہاوسنگ اسکیم کو تکمیل کے بعد مالکان کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ شہری آبادی میں تیزی سے اضافے نے کچھ عرصے بعد ترکی میں  تیز رفتار اور عمومی ہاوسنگ منصوبوں کو ایک مجبوری بنا دیا ہے۔ 2003 سے 2019 کے دور میں گیارہ لاکھ 73 ہزار عمارتوں میں ایک کروڑ 13 لاکھ 20  ہزار مکانات تعمیر کئے گئے۔ یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ترکی میں حالیہ 19 سال نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم،وقت کی روح کے نقطہ نظر کے ساتھ ، ہر شعبے میں اپنے شہریوں کے معیارِ زندگی کو بلندی کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں ہماری ملّت افقی شہری ساخت کی طلبگار ہے ، قدر و قیمت والے، ہماری تہذیب کے آئینہ دار اور ماحول دوست شہروں کی خواہش مند ہے۔ یہی نہیں بلکہ ملّت بلدیہ مئیروں کے ساتھ مل کر شہری نظام چلانا چاہتی ہے۔



متعللقہ خبریں