ترکی: ہیٹی کے صدر کی وفات پر اظہارِ تعزیت

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی طرف سے مرحوم صدر کے کنبے اور ہیٹی کے دوست عوام کے ساتھ اظہارِ تعزیت

1671645
ترکی: ہیٹی کے صدر کی وفات پر اظہارِ تعزیت

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے قاتلانہ حملے میں ہلاک ہونے والے ہیٹی کے صدر کے لئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

ٹویٹر سے جاری کردہ پیغام میں وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا ہے کہ "ترکی میں ہم نے آخری دفعہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے وسیلے سے ہیٹی کے صدر کووینل موئیس کی میزبانی کی ۔ قاتلانہ حملے میں ان کی وفات پر ہمیں شدید افسوس ہے۔ اللہ انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے"۔

چاوش اولو نے موئیس کے کنبے اور ہیٹی کے دوست عوام کے ساتھ  بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں