ترک پرچم کی بے حرمتی ،لیبیائی امور خارجہ سے احتجاج

ترکی نے لیبیا کے شہر تبروک میں  واقع ایوان نمائندگان پارلیمان کی عارضی عمارت کے سامنے ترک پرچم کی بے حرمتی کرنے پر شدید مذمت کی ہے

1671193
ترک پرچم کی بے حرمتی ،لیبیائی امور خارجہ سے  احتجاج

ترکی نے لیبیا کے شہر تبروک میں  واقع ایوان نمائندگان پارلیمان کی عارضی عمارت کے سامنے ترک پرچم کی بے حرمتی کرنے پر شدید مذمت کی ہے۔

 اس حوالے سے ایک تحریری بیان میں ترک امور خارجہ کے ترجمان تانجو بلگج نے کہا کہ تبروک شہر میں  گزشتہ دنوں  بجٹ پر پارلیمان میں بحث کے دوران ترک پرچم کی بے حرمتی کی گءی جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان نے  بتایا کہ اس واقعے کے بعد ترک سفارت خانے نے لیبیائی امور خارجہ کو طلب کرتےہوئے اس بارے میں احتجاج کیا ہے جبکہ ہم  اس قسم کی اشتعال انگیزی اور مشابہہ واقعات کے دوبارہ رونما  نہ ہونے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے واقعات دو طرفہ برادارنہ تعلقات کو ضرر پہنچانے کی کوشش ہے البتہ ہمیں امید ہے کہ  شر پسند عناصر اپنے مقاصد میں ناکام ہونگے۔

 یاد رہے کہ  لیبیا میں قابض خلیفہ حفتر کے حامیوں نے دو روز قبل لیبیائی وزیراعظم عبدالحمید دییبہ کے تبروک میں ایک  قافلے کے گزرنے کے دوران ترک پرچموں  کی بے حرمتی کی تھی ۔

 

 



متعللقہ خبریں