ترکی کابل کے ہوائَ اڈے کے تحفظ کے فرائض سرانجام دینے کے لیے تیار ہے : وزیر قومی دفاع

انہوں نے ان خیالات کا اظہار دارالحکومت انقرہ میں صحت سے متعلق رہنمائی کٹ 82 کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیااور  افغانستان میں ہونے والی پیشرفت پر روشنی ڈالی

1663965
ترکی کابل کے ہوائَ اڈے کے تحفظ کے فرائض سرانجام دینے کے لیے تیار ہے : وزیر قومی  دفاع

افغانستان میں حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے آپریشن کی ذمہ داری کے تسلسل کے لئے وزیر قومی دفاع ھلوصی آقار نے کہا ہے کہ "آج امریکہ کا تکنیکی وفد وزارتِ دفاع تشریف لایا ہے اور اس وفد کے  ساتھ  ہماری بات چیت شروع ہوگئی ہے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار دارالحکومت انقرہ میں صحت سے متعلق رہنمائی کٹ 82 کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیااور  افغانستان میں ہونے والی پیشرفت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے افغانستان کو "ایشیاء کا قلب" اور اہمیت کا حامل ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکی اور افغانستان کے مابین گہری جڑیں والے تاریخی اور ثقافتی تعلقات موجود ہیں۔

انہوں نے ترکی اور افغانستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی یہ 100 ویں سالگرہ کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ "جیسا کہ 1921 کے ترک - افغان اتحاد کے معاہدے میں کہا گیا ہے ، 'دونوں ملکوں کی تقدیر اور خوشی ایک دوسرے سے تعلق رکھتے ہیں'۔ لہذا ، ترکی نے یہ یقینی بنانے کے لئے بہت کوشش کی ہے کہ ہمارے افغان بھائی ، جن کے ساتھ وہ ہمیشہ غم،  خوشی ، امن ، سلامتی اور استحکام میں برابر کے  شریک ہیں ان تعلقات میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے فریم ورک کے تحت ، اور سن 2015 کے بعد سے نیٹو کے ریزولوٹ سپورٹ مشن کو 2002 میں اپنی پہلی تفویض کے بعد سے ترکیاپنا کردار ادا کرتا چلا آڑہا ہے  اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔ ترکی نے بین الاقوامی سلامتی امدادی فورس میں اپنا حصہ ڈالنے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ان علاقوں میں ترکی کی کامیابیوں کو بے حد سراہا گیا ہے، جس پر ہمیں بڑی خوشی ہے۔

آقار نے کہا کہ  ترک مسلح افواج فی الحال کابل ایجوکیشن اسسٹنس کنسلٹنسی کمانڈ کی ڈیوٹی بھی سر انجام دے رہی ہے ۔

 

انہوں نے  حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  ہم نے 6 سالوں سے یہ فرائض سر  انجام دے رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں