مزید 50 ہزار کورونا ویکسین کی کھیپ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو پہنچا دی گئی

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو ابتک 2 لاکھ 90 ہزار  خوراکیں پہنچائی گئی ہیں

1662513
مزید 50 ہزار کورونا ویکسین کی کھیپ  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو پہنچا دی گئی

ترکی نے کورونا وبا کے خلاف جدوجہد کے دائرہ عمل میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو سینوواک ویکسین کی مزید 50 ہزار خوراکیں بھیجی ہیں۔

اس ملک کی وزارتِ صحت   نے اپنے تحریری بیان میں واضح کیا ہے کہ ویکسین لیجانے والا طیارہ کل شام ایرجان ہوائی اڈے پر اترا۔

ویکسین کی خوراکوں کو وزارت صحت کے  حکام کے سپرد کر دیا گیا۔

اس طرح شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو ابتک 2 لاکھ 90 ہزار  خوراکیں پہنچا دی گئی ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں