وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی انطالیہ ڈپلومیسی کانفرنس کے لیے ترکی روانہ

انہیں اس دورے کی دعوت اپنے ترک ہم منصب میولود چاوش اولو نے دی تھی۔ وزیر خارجہ خطے کے دیگر وزراء خارجہ کے ہمراہ ''ایشیاء میں علاقائی تعاون'' کے بارے میں ایک مباحثے میں بھی شرکت کریں گے

1659724
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی انطالیہ ڈپلومیسی کانفرنس کے لیے ترکی روانہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سرکاری دورے پر تر کی روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ انطالیہ ہ ڈپلومیسی فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے جو آج (جمعرات) شروع ہو رہا ہے۔

 انہیں اس دورے کی دعوت اپنے ترک ہم منصب میولود چاوش اولو نے دی تھی۔

وزیر خارجہ خطے کے دیگر وزراء خارجہ کے ہمراہ ''ایشیاء میں علاقائی تعاون'' کے بارے میں ایک مباحثے میں بھی شرکت کریں گے جس میں وہ علاقائی تعاون، روابط اور اقتصادی ترقی کے حوالے سے پاکستان کے نصب العین کو اجاگر کریں گے۔انطالیہ  ڈپلومیسی فورم کے اجلاس کے دوران وزیر خارجہ اپنے ہم منصبوں، اہم علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔فورم کا موضوع ہے ''جدید سفارتکاری، نیا دور، نئی ترجیحات''۔



متعللقہ خبریں