ترکی: وزیر خارجہ چاوش اولو کی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتیں و مذاکرات

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی البانیہ، مونٹی نیگرو اور بوسنیا ہرزیگوینیا کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات

1659694
ترکی: وزیر خارجہ چاوش اولو کی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتیں و مذاکرات

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے البانیہ کی وزیر خارجہ اولتا شاچکا، مونٹی نیگرو کے وزیر خارجہ ڈجورجے رادووچ اور بوسنیا ہرزیگوینیا کے وزیر خارجہ بیسیرا ترکووچ کے ساتھ ملاقات کی۔

 ملاقات کی۔

چاوش اولو نے ٹویٹر سے، انطالیہ میں البانیہ اور مونٹی نیگرو  کے ہم منصبوں کے ساتھ اتاری گئی، تصویر شئیر کی ہے۔

ٹویٹ میں چاوش اولو  نے کہا ہے کہ انہوں نے آج انطالیہ میں متوقع جنوب مشرقی یورپی تعاون مرحلے کے وزرائے خارجہ اجلاس کے دائرہ کار میں البانیہ اور مونٹی نیگرو کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مشترکہ اور علیحدہ علیحدہ اجلاس کیا۔

چاوش اولو کے مونٹی نیگرو کے وزیر خارجہ رادووچ کے ساتھ مذاکرات کے بعد پروٹوکول موضوعات کے بارے میں میمورینڈم پر بھی دستخط کئے گئے۔

ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ بوسنیا ہرزیگوینیا کے وزیر خارجہ ترکووچ کے ساتھ مذاکرات میں باہمی تعاون کے شعبوں اور علاقائی پیش رفتوں پر بات چیت کی گئی۔



متعللقہ خبریں