شمالی عراق میں ترک فوجی اڈے کے جوار میں میزائل حملے میں 1 ترک فوجی شہید

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے میزائل حملے  سے ایک فوجی شدید زخمی ہو گیا  جسے  فوری طور پر اسپتال میں زیر ِ علاج لے لیا گیا

1656488
شمالی عراق میں ترک فوجی اڈے کے جوار میں میزائل حملے میں 1 ترک فوجی شہید

شمالی  عراق  میں پنجہ ۔ یلدرم عسکری کاروائی علاقے میں  فوجی اڈے  کے واقع ہونے والے مقام پر دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے داغے گئے میزائل سے ایک فوجی شہید ہو گیا۔

وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ پنجہ۔یلدرم  کاروائی  علاقے میں  کل  علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے میزائل حملے  سے ایک فوجی شدید زخمی ہو گیا  جسے  فوری طور پر اسپتال میں زیر ِ علاج لے لیا گیا تا ہم تمام تر کوششو ں کےباجود  یہ جانبر نہ ہوتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہمیں شدید صدمہ پہنچانے والے اس واقع میں شہید ہونے والے فوجی جوان کی مغفرت  اور  اس اہل خانہ سے ترک مسلح افواج اور ترک قوم کے نام پر  تعزیت کرتے ہیں اور ان کو صبر و جمیل عطا  کرنے کے دعا گو ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں