ترکی: ٹوگو میں فیتو دہشت گرد تنظیم کا اسکول بند کر دیا گیا

ترکی کی کاوشوں سے مغربی افریقہ کے ملک ٹوگو میں دہشت گرد تنظیم فیتو کا اسکول بند کر دیا گیا ہے: رابرٹ ڈسے

1650453
ترکی: ٹوگو میں فیتو دہشت گرد تنظیم کا اسکول بند کر دیا گیا

ترکی کی کاوشوں سے مغربی افریقہ کے ملک ٹوگو میں دہشت گرد تنظیم فیتو کا اسکول بند کر دیا گیا ہے۔

دارالحکومت انقرہ کے دورے پر موجود ٹوگو کے وزیر برائے خارجہ امور ، افریقہ اتحاد  اور امورِ اوورسیز سیٹیزن رابرٹ ڈسے  نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب میں ڈسے نے کہا ہے کہ ترکی کی کاوشوں سے ٹوگو میں موجود فیتو دہشت گرد تنظیم کا ایک اسکول بند کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ  بند کئے گئے اسکول کے طالبعلم آئندہ تعلیمی سال کا آغاز ترکی کے تعاون سے معارف وقف کی طرف سے کھولنے جانے اسکول  سے کریں گے۔

ڈسے نے مزید کہا ہے کہ  ٹوگو انقرہ میں اپنا سفارت خانہ  بھی کھول رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم لومے میں ترکی کے کاروباری حضرات کے منتظر ہیں اور رواں سال ختم ہونے سے پہلے یومِ ترکی۔ٹوگو کے انعقاد کی توقع رکھتے ہیں۔ اس طرح  ترک کاروباری حضرات کو ٹوگو میں  کاروباری امکانات سے متعارف کروایا جا سکے گا۔



متعللقہ خبریں