فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے امریکہ اورعالمی برداری کردار ادا کرے: قالن

بات چیت میں شام کے سیاسی حل کی پیش رفت کو جانبر کرنے کے لیے دستور ساز کمیٹی کی حمایت، آزاد اور منصفانہ انتخابی ماحول کی بحالی اور دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کوششوں میں تعاون اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا

1650454
فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے امریکہ اورعالمی برداری کردار ادا کرے: قالن

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  نے امریکہ کی اقوام متحدہ  میں نمائندہ لنڈا تھامس گرین فیلڈ سے ملاقات کی ۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ  اس بات چیت میں ترکی کے اقوام متحدہ کے نمائندے فریدون سینیر لی اولو اور ترکی میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ سیٹر فیلڈ بھی شریک تھے۔

بات چیت میں شام کے سیاسی حل کی پیش رفت کو جانبر کرنے کے لیے دستور ساز کمیٹی کی حمایت، آزاد اور منصفانہ انتخابی ماحول کی بحالی اور دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کوششوں میں تعاون اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا ،علاوہ ازیں، مہاجرین کے مسئلے کو دنیا کی مشترکہ ذمے داری قرار دینے اور اس کے سد باب کے لیے متحرک ہونے کی جانب توجہ دلواتے ہوئے ادلب اور  دیگر شامی علاقوں سے ترکی کی جانب مہاجرین کے نئے ممکنہ سیلاب  کو روکنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیارکی جائے۔

بات چیت میں  فلسطین کے دو ریاستی حل پر عمل درآمد کرنے اور فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع کے لیے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو مزید فعال کردار ادا کرنا چاہیئے، لیبیا،عراق اور افغانستان جیسے علاقائی ممالک میں امن و استحکام  کے قیام کے لیے ترکی اور امریکہ کو اقوام متحدہ کے  قوانین کے تحت سفارتی کوششوں میں تعاون کے فروغ پر بھی  قائم رہتے ہوئے افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کو تیز کرنا چاہیئے۔

بات چیت میں چودہ جون کو نیٹو کے سربراہی اجلاس میں صدر ایردوان اور امریکی ہم منصب جو بائیڈن کے درمیان ملاقات کے ایجنڈے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 



متعللقہ خبریں