ترکی: علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا

دہشت گرد خواہ کسی بھی کونے  کھُدرے میں جا چھپیں ہم انہیں ڈھونڈ نکالیں گے: ترکی وزارت دفاع

1648902
ترکی: علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا

عراق کےشمالی علاقے غارہ میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع کے ٹویٹر پیج سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ " دہشت گرد خواہ کسی بھی کونے  کھُدرے میں جا چھپیں ہم انہیں ڈھونڈ نکالیں گے اور انہیں ختم کر دیں گے۔ ترک مسلح افواج اور قومی خفیہ ایجنسی MIT کی مشترکہ کاروائیوں کے نتیجے میں عراق کے شمالی علاقے غارہ میں PKK کے پانچ دہشت گردوں کی نشاندہی کے بعد کئے گئے فضائی آپریشن  میں دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے"۔



متعللقہ خبریں