ترکی: پولینڈ کے صدر سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے

صدر رجب طیب ایردوان نےصدارتی پیلس کے سوشل کمپلیکس میں سرکاری تقریب کے ساتھ  اپنے پولش ہم منصب کا خیر مقدم کیا

1644806
ترکی: پولینڈ کے صدر سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے

پولینڈ کے صدر' اندریژ سبسٹئین ڈوڈا' سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نےصدارتی پیلس کے سوشل کمپلیکس میں سرکاری تقریب کے ساتھ  اپنے پولش ہم منصب کا خیر مقدم کیا۔

بعد ازاں دونوں صدور نے دو طرفہ اور بین الوفود مذاکرات کئے۔

مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کے لئے ضروری اقدامات  پر غور کیا گیا اور علاقائی و بین الاقوامی پیش رفتوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

توقع ہے کہ پولینڈ کے صدر کے ساتھ ملاقاتوں اور مذاکرات کے دوران بعض سمجھوتوں پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔

ایردوان۔ ڈوڈا  مشترکہ پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔



متعللقہ خبریں