ترکی نے سیاحت کے فروغ کے لیے ٹرکش ائیر لائینز کے نیٹ ورک میں اضافہ کردیا

2020 میں یورپ کی سب سے زیادہ پروازیں کرنے  والی  ترکش ایئر لائنز (THY) نے مئی میں ترکی کے دوسرے براعظموں تک اپنے نیٹ ورک کو بڑھادیا ہے

1644717
ترکی نے سیاحت کے فروغ کے لیے ٹرکش ائیر لائینز کے نیٹ ورک میں اضافہ کردیا

ترکی نئے  دیگر ممالک کے ساتھ اپنے  سیاحتی  تعلقات کو فروغ دینے کے لیے  نئے  طیاروں کے نئے روٹس  کا اضافہ کیا ہے۔

2020 میں یورپ کی سب سے زیادہ پروازیں کرنے  والی  ترکش ایئر لائنز (THY) نے مئی میں ترکی کے دوسرے براعظموں تک اپنے نیٹ ورک کو بڑھادیا ہے۔

تقریبا1 130 ممالک  کو اپنی پروازیں کرنے والی  ٹرکش ائیر لائینز نے  خاص طور پر وسطی ایشیاء ، قفقاز اور بلقان میں اپنے نیٹ ورک  میں اضافہ کیا ہے۔

ان نئے روٹس میں   سے ایک قازقستان کا تاریخی ترکستان کا   علاقہ ہے جہاں21 مئی کو ترکستان - استنبول پہلی پرواز شروع ہوئی۔

ٹڑکش ائیر لائنز  اس وقت پہلی  ائیر لائن ہے جس  نے  براہ راست ترکستان شہر کی جانب پرواز کی ہے۔

استنبول  سے اور گینچ اور  فرغانہ کی پروازیں شروع کرنے والی ٹرکش ائیر لائنز  THY نے ازبکستان میں اپنے فلائٹس چار مختلف مقامات تک بڑھا دی ہیں۔

ٹرکش ائیر لائینز نے  آذربائیجان کے ساتھ پروازوں کی تعداد میں بھی اضافہ  کیا ہے اور  استنبول اور گانجا کے درمیان پروازیں دوبارہ شروع  کردی ہیں۔

شمالی مقدونیہ کے دارالحکومت اسکوپ  سے  انتالیا اور بودرم کے لئے ٹرکش ائیر لائینز  کی براہ راست پروازیں 23 مئی کو شروع ہوگئیں۔

امریکہ (USA) اور کینیڈا اور ترکی کے مابینآمدو رفت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 3 مئی کو وینکوور شہر کو  بھی  اپنی پروازوں میں شامل کرتے ہوئے ٹرکش ائیر لائینز نے  کینیڈا میں 3 مقامات پر رسائی حاصل کرلی ہے۔

امریکہ کے نیو یارک میں جان ایف کینیڈی ہوائی اڈے کے بعد ، شہر کے دوسرے بڑے ہوائی اڈے ، نیویارک لبرٹی کے لئے پروازیں شروع  کردی ہیں۔

ہر ہفتے  چار بار پروازوں کو اب  13 جون سے ہر روز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں