عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحرک ہو جائے: ترک امور خارجہ

ترک امور خارجہ کے مطابق،اسرائیلی بلا اشتعال حملوں میں  اضافہ ہو رہا ہے،غزہ پر گولہ باری کا خدشہ ہے،شہریوں کے جانی نقصان  میں اضافے کو  فوری روکا جائے جس کےلیے عالمی برادری کو متحرک ہونے کی ضرورت ہے

1639389
عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحرک ہو جائے: ترک امور خارجہ

 ترکی نے اسرائیل کے غزہ پرحملوں کو روکنے کے لیے عالمی برادری  سے متحرک ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

 ترک امور خارجہ کے مطابق، اسرائیل کے خلاف فضائی حملوں میں جانی نقصان بڑھ رہا ہے، اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین کے اسکولوں  کو نقصان پہنچا ہے اور علاقے میں موجود اناطولیہ ایجنسی کا نمائندہ زخمی ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بلا اشتعال حملوں میں  اضافہ ہو رہا ہے،غزہ پر گولہ باری کا خدشہ ہے،شہریوں کے جانی نقصان  میں اضافے کو  فوری روکا جائے جس کےلیے عالمی برادری کو متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ  اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کےلیے ہم مغفرت اور زخمیوں کے لیے شفا یابی کی دعا کرتے ہیں، ترکی فلسطین کے جائز حقوق کا دفاع جاری رکھے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں