ترکی نے یونان کی طرف سے سمندر میں دھکیلے گئے 30 تارکین وطن بچا لیے

ترک ساحلی محافظوں کو اطلاع ملی کہ آئی والک  کے قریب کھلے سمندر میں ربڑ کی کشتی پر غیر قانونی تارکین وطن سوار ہیں جس پر انہوں نے بر وقت کاروائی کرتےہوئے 30 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا

1635401
ترکی نے یونان کی طرف سے  سمندر میں دھکیلے گئے 30 تارکین وطن بچا لیے

ترک ضلع بال کثیر کے قصبے آئی والک  کے قریب یونان کی طرف سے ترک سمندری حدود میں دھکیلے گئے تیس غیر قانونی تارکین وطن بچا لیے گئے۔

ترک ساحلی محافظوں کو اطلاع ملی کہ آئی والک  کے قریب کھلے سمندر میں ربڑ کی کشتی پر غیر قانونی تارکین وطن سوار ہیں جس پر انہوں نے بر وقت کاروائی کرتےہوئے 30 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا۔

ان تارکین وطن کو بعد ازاں ملک بدر کرنے کی خاطر متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں