افغان صوبے لوگار میں افطاری کے دوران دہشت گرد حملے پر ترکی کی شدید مذمت

ہم  اس مذموم دہشت گرد حملوں کے  مرتکب افراد پر لعنت بھیجتے ہیں اور ان کو کیفرکردار تک پہنچائے جانے کی تمنا کرتے ہیں

1631895
افغان صوبے لوگار میں افطاری کے دوران دہشت گرد حملے پر ترکی کی شدید مذمت

ترکی نے افغانستان میں افطاری  کے  وقت  دہشت گرد بم حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ لوگار صوبے کی مرکزی تحصیل پل عالم میں دوران افطار بم حملے میں ہائی اسکول کے طلبا سمیت بھاری تعداد میں انسانوں کی ہلاکت اور  زخمی ہونے  کی اطلاع نےہمیں دلی صدمہ پہنچایا ہے۔

اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ ہم  اس مذموم دہشت گرد حملوں کے  مرتکب افراد پر لعنت بھیجتے ہیں اور ان کو کیفرکردار تک پہنچائے جانے کی تمنا کرتے ہیں۔  حملے میں موت کے منہ میں جانے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی فی الفور شفا یابی کے دعاگو ہیں اور  دوست  اٖفغان عوام اور حکومت سے اظہار تعزیت کرتے ہیں

خیال رہے کہ لوگار صوبے میں کل شام افطاری کے دوران ایک کار بم سے حملے میں 30 افراد ہلاک جبکہ 90 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں