نائب صدر کی شمالی قبرصی وزیراعظم سے باتچیت،اہم معاملات پر غور

اس بات چیت میں  جنیوا میں ہوئے جزیرہ قبرص  پر مذکرات اور ترکی۔شمالی قبرص اقتصادی و مالیاتی تعاون کے معاہدے پر مبنی امور کا جائزہ لیا گیا

1631354
نائب صدر کی شمالی قبرصی وزیراعظم سے باتچیت،اہم معاملات پر غور

 نائب صدر فواد اوکتائے نے شمالی قبرص کے وزیر اعظم ایرسان سانیر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ۔

 اس بات چیت میں  جنیوا میں ہوئے جزیرہ قبرص  پر مذکرات اور ترکی۔شمالی قبرص اقتصادی و مالیاتی تعاون کے معاہدے پر مبنی امور کا جائزہ لیا گیا ۔

 وزیراعظم نے بتایا کہ نائب صدر سے یہ باتچیت کافی مفید رہی ہے، حکومت ترکی نے شمالی قبرص  کو کورونا کے تدارک، اقتصادی مشکلات میں تعاون اور ایک خود مختار شمالی قبرص کے قیام کے لیے عالمی سطح پر دی جانے والی اعانت و حمایت جاری رکھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اگلے ماہ سے شمالی قبرص میں ترکی کی مدد سے  بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا  جس کے لیے تمام ضروری عوامل طے کر لیے جائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں