باروتسان راکٹ اوردھماکہ خیز فیکٹری میں انرجیٹک میٹریلز پروڈکشن سے متعلق صدر ایردوان کا ٹوئٹرپیغام

صدر ایردوان  نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ  اس دھماکہ خیز فیکٹری کے افتتاح کے ساتھ ساتھ نئی نسل  کے برقی ہائبرڈ سسٹم بکتر بند لڑاکا گاڑیاں اور بوران پورٹیبل ہوئٹزرز اپنے ملک  کی  دفاعی صنعت اور ترک مسلح افواج کی بہتری کی تمنا کرتا ہوں

1631366
باروتسان راکٹ اوردھماکہ خیز فیکٹری میں انرجیٹک میٹریلز پروڈکشن سے متعلق صدر ایردوان کا ٹوئٹرپیغام
erdogan mkek muhimmat.jpg
erdogan mkek muhimmat.jpg

صدر رجب طیب ایردوان نے میکنیکل اینڈ کیمیکل انڈسٹری کارپوریشن (ایم کے ای کے) باروتسان  راکٹ اور دھماکہ خیز فیکٹری میں انرجیٹک میٹریلز پروڈکشن کی افتتاحی  تقریب سے متعلق ٹوئٹر اکاونٹ سے  اپنا پیغام جاری کیا ہے۔

صدر ایردوان  نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ  اس دھماکہ خیز فیکٹری کے افتتاح کے ساتھ ساتھ نئی نسل  کے برقی ہائبرڈ سسٹم بکتر بند لڑاکا گاڑیاں اور بوران پورٹیبل ہوئٹزرز اپنے ملک  کی  دفاعی صنعت اور ترک مسلح افواج کی بہتری کی تمنا کرتا ہوں ۔

انہوں نے اپنی اس پوسٹ میں فیکٹری سے متعللق معلومات   سے آگاہ کرنے کے لیے ایک گرافک  بھی شئیر کیا ہے۔

اس گرافک میں 12 مہینوں میں 25 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری  ہونے  اور اس کے نتیجے میں اس فیکٹری سے  سالانہ پیداواری صلاحیت 200 ٹن ہونے اور اس فیکٹری کے  4 ہزار 584 مربع میٹر کے رقبے پر قائم ہونے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

مقامی وسایل سے تیار کردہ  اس فیکٹری میں راکٹ ہیڈز ، پائروٹیکنیکل مواد ، آر ڈی ایکس ، ایچ ایم ایکس اور سی ایکس ایم   کی پیداوار حاصل کی جاسکے گی۔

گرافک میں  فضا  سے منتقل  کی جانے والی  105 ملی میٹر لائٹ ٹورڈ بورن ہوویٹزر کو مقامی اور قومی سطح پر ڈیزائن اور تیار کرنے سے آگاہ کیا گیا ہے۔  



متعللقہ خبریں