چاڈ کے صدر کی جھڑپ میں ہلاکت پر ترکی کا اظہارِ افسوس

اتنو کی مسلح جھڑپ میں  ہلاکت ایک افسوسناک واقع ہے

1625438
چاڈ  کے صدر کی جھڑپ میں ہلاکت پر ترکی کا اظہارِ افسوس

ترکی نے چاڈ کے صدر ادریس ڈیبی اِتنو  کے مسلح مخالفین کے ساتھ جھڑپ میں وفات پانے   پر اپنے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ ’’ترکی اور چاڈ کے درمیان دوستی و بھائی  چارگی  تعلقات میں  اہم سطح کی خدمات ادا کرنے والے ادریس ڈیبی اتنو  کی ہلاکت  پر ہم دوست  و برادر چاڈ عوام اور حکومت سے  دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اظہار ِ تعزیت کرتے ہیں۔‘‘

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ اتنو کی مسلح جھڑپ میں  ہلاکت ایک افسوسناک واقع ہے ۔

چاڈ فوج کے ترجمان اعظم برماندووا  نے 20 اپریل کو قومی ٹیلی ویژن چینل پر 68 سالہ اتنو کے اختتام الہفتہ  ملک کے شمالی علاقے میں نسل پرست چاڈ  تبدیلی و اتحاد محاذ نامی ایک گروہ کے برخلاف آپریشن میں شرکت کرنے  اور اس دوران ہونے والے تصادم میں  شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑنے کی اطلاع دی تھی۔

 



متعللقہ خبریں