ترکی: مقامی ویکیسن کے تجربات کے لئے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی نے رضاکارانہ خدمات پیش کر دیں

ترکی کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارنک نے VLP کی بنیاد پر تیار کی گئی ویکسین کے پہلے انسانی تجربات کے لئے، رضا کار انہ خدمات پیش کر دیں

1623357
ترکی: مقامی ویکیسن کے تجربات کے لئے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی نے رضاکارانہ خدمات پیش کر دیں

ترکی کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارنک نے، کورونا وئرس کے علاج کے لئے اور جدید ترین طریقے یعنی وائرس سے مشابہہ مالیکیول VLPکی بنیاد پر تیار کی گئی ویکسین کے پہلے انسانی تجربات کے لئے، رضا کار انہ خدمات پیش کر دی ہیں۔

مصطفیٰ وارانک نے انقرہ اونکولوجی ہسپتال میں VLPکی بنیاد پر تیار کی گئی  ویکسین کے انسانی تجربات کے فیز ۔1 مرحلے میں ویکسین لگوائی۔

ویکسین لگوانے کے بعد جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ VLPترکی اور دنیا بھر میں جدید ترین ویکسین ٹیکنالوجی ہے۔ وائرس سے مشابہہ مالیکیول ٹیکنالوجی کے  نہایت اختراعی ہونے کی وجہ سے اس کے ڈیزائن کو وائرس کی تبدیل شدہ حالتوں کے مطابق تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مقامی ویکسین کے نتائج بھی نہایت مختلف اور دنیا کی دیگر ویکسینوں سے زیادہ موئثر ہوں گے۔

ویکسین 4 مئی سے فیز۔2 مرحلے میں داخل ہو جائے گی۔



متعللقہ خبریں